حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مہا لکشمی اسکیم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا جس کے تحت آر ٹی سی میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت حاصل ہے۔ چیف منسٹر نے 18 ماہ کے دوران 200 کروڑ زیرو ٹکٹ کی اجرائی کے کارنامہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن کے ملازمین اور عہدیداروں نے حکومت کی اسکیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ چیف منسٹر نے اسکیم سے استفادہ کرنے والی ہر خاتون کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ وہ اِس تاریخی موقع پر آر ٹی سی کے ملازمین، ورکرس اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنھوں نے مہا لکشمی اسکیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت 18 ماہ میں 200 کروڑ زیرو ٹکٹ جاری کئے گئے۔1