مہا کمبھ:عقیدت مندوں کی سیکورٹی کیلئے اینٹی ڈرون تعینات

   

مہاکمبھ نگر : آئندہ ماہ شروع ہونے والے مہاکمبھ میں ممکنہ 45کروڑ عقیدت مندوں کی سیکورٹی کے انتظامات کیلئے طاقتور اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کردیا گیا ۔ ساتھ ہی بغیر اجازت اڑائے جانے والے ڈرون پر سخت کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ مہاکمبھ نگر میں ڈرون کو ہوا میں فراٹے بھرتے دبوچا گیا ہے ۔ مستعدی کا پورا دھیان رکھنے کے ساتھ انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ۔مہاکمبھ نگر کے سینئر ایس پی راجیش دویدی نے بتایا کہ مہاکمبھ میں ملک ۔بیرون ملک سے آنے والے 45کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کی سیکورٹی کیلئے خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ مہاکمبھ میں اینٹی ڈرون سسٹم ایکٹیو کردیا گیا ہے ۔ پہلے دن ہی بے حد ہائی ٹیک ڈرون نے بغیر اجازت ہوا میں فراٹا بھر رہے دو ڈڑون کو مار کر ڈی۔ایکٹیویٹ کردیا ۔ اس کے آپریٹر کو نوٹس جاری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازات مہاکمبھ نگر میلہ میں کسی قیمت پر ڈرون اڑائے نہیں جاسکیں گے ۔ اس کیلئے باقاعدہ پولیس سے اجازت لینی ہوگی۔ اس کے بعد ڈرون اڑان بھر سکیں گے ۔بغیر اجازت ڈرون آپریٹ کرنے پر کاروائی کی جائیگی۔ مہاکمبھ نگر میں عقیدت مندوں کی سیکورٹی کے لئے بے حد طاقتور اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کردیا گیا ہے ۔ اس کیلئے تجربہ کار ماہرین کو یہاں مہاکمبھ نگر میں بلایا گیا ۔