مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے تلگو اخبار کے صحافی کا قتل کردیا گیا

   

حیدرآباد ، 16 اکتوبر ( یو این آئی) مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے ایک صحافی کا قتل کردیا گیا۔یہ وارادت آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آئی۔45سالہ صحافی کے ستیہ نارائنا تلگو روزنامہ آندھرا جیوتی کا رپورٹر تھا۔منگل کی شب پیش آئی اس واردات کے بعدحملہ آور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔حملہ اتنا شدیدتھا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اے پی کے ڈی جی پی گوتم سوانگ نے مشرقی گوداوری کے ضلع ایس پی عدنان نعیم کو ہدایت دی کہ وہ شخصی طور پر مقام واردات کا معائنہ کریں اور حقائق کو معلوم کریں۔ڈی جی پی نے ایس پی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طورپر خاطیوں کی گرفتاری کے اقدامات کریں۔