الٰہ آباد: مہنت نریندر گیری کی موت سے متعلق اہم شواہد سی بی آئی کے ہاتھ لگے ہیں، جسے لیکر سی بی آئی کی ٹیم الٰہ آباد پہنچی ہے۔ سی بی آئی ٹیم سوامی آنند گیری کے ساتھ الٰہ آباد پولیس لائن واپس آئی ہے۔ چہارشنبہ کو سی بی آئی کی ٹیم آنند گیری کے ساتھ اتراکھنڈ گئی تھی۔ سی بی آئی کو سوامی آنند گیری کے آشرم سے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ آنند گیری کا لیپ ٹاپ سی بی آئی نے برآمد کر لیا ہے اور بلیک میلنگ کی مبینہ ویڈیو بھی برآمد ہونے کی توقع ہے۔