مہنگائی اور مندی پر راہول گاندھی کی حکومت پر تنقید

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مہنگائی اور کساد بازاری پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرمایہ داروں کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں اور غریبوں کو نظر انداز کررہی ہے ۔ایک ٹوئٹ میں راہول نے حکومت پر طنزیہ لہجے میں کہا ’’ملک کے کسانوں نے مانگی منڈی، وزیر اعظم نے انہیں تھمادی خوفناک مندی‘‘۔اس ٹویٹ کے ساتھ ہی کانگریس قائد نے منڈی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہار کے کسانوں نے حکومت کی زرعی پیداوارمارکیٹ کمیٹی-اے پی ایم سی جیسے اصلاحاتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے ۔