لندن : مرسڈیز بینز 1955ء جس کے صرف دو ورژن موجود ہیں ، اس ماہ کے شروع میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز(13 کروڑ 50 لاکھ یورو) میں نیلام ہوئی ہے ۔ کلاسک کاروں کی نیلامی کرنے والی کمپنی آر ایم سوتھبے نے جمعرات کو بتایا کہ یہ دنیا کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی کار ہے ۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا 1955 ء کی مرسڈیز بینز ایک پرائیویٹ گاہک کو 13 کروڑ 50 لاکھ یورو کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی میں فروخت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ گاڑی پچھلے ریکارڈ سے تقریباً تین گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ۔ جسے 1962 ء فراری 250 جی ٹی او نے 2018 ء میں قائم کیا تھا ۔ 1962ء فراری 250 جی ٹی او4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہوئی تھی ۔