مہوا موئترا نے ای ڈی کا سمن نظر انداز کردیا

   

کولکاتا: ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ای ڈی نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں موئترا اور دبئی کے تاجر درشن ہیرانندانی کو تازہ سمن جاری کیا تھا۔ ٹی ایم سی کی 49 سالہ لیڈر مہوا موئترا کو مرکزی ایجنسی نے پہلے دو بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا لیکن وہ سرکاری کام کا حوالہ دیتے ہوئے حاضر نہیں ہوئیں۔