مہیشورم میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنےانرجی اسٹوریج فرم، Cygni کا منصوبہ

   

حیدرآباد 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی الیکٹرک وہیکل پالیسی سے اب تک 5,600 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے لئے راہ ہموار ہوئی اور راست اور بالواسطہ دونوں طور پر 3,800 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔ کئی بڑی اور چھوٹی کمپنیوں نے حکومت تلنگانہ کی ای وی پالیسی کی وجہ مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے کے لئے تلنگانہ کا انتخاب کیا ہے۔ اب، بزنس کے لئے معاون ای وی پالیسی کی وجہ ایک اور انرجی کمپنی تلنگانہ میں اس کی مینوفیکچرنگ فسیلٹی قائم کرنے آمادہ ہے۔ حیدرآباد میں قائم Cygmi جو انرجی اسٹوریج کے کام میں سرگرم ہے، مہیشورم میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر میں ایک گرین فیلڈ مینوفیکچرنگ فسیلٹی قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس فسیلٹی کا پہلا مرحلہ آئندہ سال تک تیار ہوگا اور مکمل فسیلٹی 2023 ء تک اپنی کارکردگی شروع کرے گی۔ یہ بات Cygni کے فاؤنڈر اور سی ای او وینکٹ راجا رمن نے بتائی۔ ہمارے آئندہ مرحلہ میں ہم تلنگانہ میں ایک گرین فیلڈ مینوفیکچرنگ فسیلٹی قائم کرنے کا منصوبہ رکھتیہیں جہاں تقریباً 500mw hours کی انرجی اسٹوریج کیاپسٹی ہوگی۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ اس فسیلٹی سے تقریباً 1000 لوگوں کو راست یا بالواسطہ روزگار فراہم ہوگا۔