مہیش بابو آرمی میجر کے کردار میں

   

ساوتھ سوپر اسٹار مہیش بابو اپنی نئی فلم ’’سری لیرو نیکو ایورو‘‘ میں آرمی میجر کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی پچھلے ہفتہ مہیش بابو کے والد ایکٹر کرشنا کی سالگرہ کے موقع پر لانچنگ عمل میں آئی۔ فلم میں رشمیکا مندنا ہیروئین کا رول نبھا رہی ہیں۔ لانچنگ کے موقع پر ہر بار کی طرح مہیش بابو نظر نہیں آئے سینئر ڈائرکٹر کے راگھویندرا راؤ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فلم کو انیل روی پوڈی ڈائرکٹ کررہے ہیں جبکہ دل راجو، اور خود مہیش بابو اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کو 2020 میں سنکرانتی کے موقع پر ریلیز کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

پراتیک ببر، رجنی کانت کی فلم ’’دربار‘‘ میں ویلن کے رول میں
بالی ووڈ اداکار پراتیک ببر اب ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت کی اگلی فلم ’’دربار‘‘ میں ویلن کا کردار نبھائیں گے۔ اے آر مرگاداس کے ڈائرکشن میں بننے جارہی اس فلم میں 25 سال بعد رجنی کانت پولیس آفیسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ پراتیک سوپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ پہلی بار کام کرنے جارہے ہیں۔ فلم میں نین تارا ہیروئین ہے۔ فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے اور اس کے پونگل 2020 کے موقع پر ریلیز کئے جانے کی توقع ہے۔