مہینے کے پہلے دن مہنگائی کی مزید مار پٹرول ،ڈیزل ، کمرشیل گیس مہنگے

,

   

نئی دہلی : ماہ اکٹوبر کا آغاز ہوتے ہی عام لوگ مزید مہنگائی کی زد میں آگئے ہیں۔ آج ایک ہی روز پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ کمرشیل گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ عالمی بازار میں خام تیل میں لگ بھگ استحکام کے درمیان جمعہ کو ڈیزل 39پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔ کل دونوں کی قیمتوں میں اتنا ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں آج پٹرول 101.89 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 90.17 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے 19 کیلوکی کمرشیل گیس کی قیمت میں 43.5 روپئے فی سلنڈر اضافہ کردیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں دہلی میں سلنڈر کی قیمت 1693 روپئے سے 1736.5 روپئے ہوگئی ہے۔