یانگون، یکم جون (یو این آئی) میانمار کی دفاعی خدمات کے کمانڈر انچیف کے دفتر نے ہفتہ کو عارضی جنگ بندی میں 30 جون تک توسیع کا اعلان کیا۔سرکاری اخبار ‘دی مرر’ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جون سے شروع ہونے والی توسیع کا مقصد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں مدد کرنا، ملک اور اس کے عوام کے مفادات کی خدمت کرنا اور امن و استحکام کو فروغ دینا ہے ۔اس سے قبل میانمار کی مسلح افواج نے 7.9 شدت کے زلزلے کے بعد بچاؤ اور امدادی کاموں میں مدد کے لیے 6 سے 31 مئی تک عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے دوران نسلی مسلح تنظیموں اور دیگر مسلح گروپوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عوام کے زیر استعمال مواصلاتی راستوں میں خلل یا حملہ نہ کریں، شہریوں کی جان و مال کو نقصان یا تباہ نہ کریں۔