میاں۔بیوی نے خودکشی کرلی

   

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے جہان گنج تھانہ علاقے میں گھریلو تنازع سے عاجز ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے درخت پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنجے سنگھ نے آج بتایا کہ جہان گنج تھانہ علاقے کے گرام بہٹا باشندہ فارمیسی چھاتسر وکاس راجپوت(22) اور اس کی بیوی نیما(21) نے ایک درخت پر پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ میاں۔بیوی میں کسی بات کے سلسلے میں منگل کی دیر رات تنازع ہوا تھا جس کے بعد وکاس نے درخت پر پھندا ڈال کر پھانسی لگا لی۔ اہل خانہ جب تک اس کی لاش کو اتار کر سنبھالتے کہ نیما نے بھی اسی درخت پر لٹک کر جان دے دی۔