سری نگر، 2 ستمبر (یو این آئی) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کی میت کو زبردستی دفن کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت پولیس نے میت کو گھر سے قبرستان تک لے جانے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے کیوں کہ شرپسندوں کی جانب سے صورتحال کا غلط فائدہ اٹھانے کا خدشہ تھا۔ پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے : ‘پولیس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں’۔ اس میں مزید کہا گیا ہے : ‘درحقیقت پولیس نے میت کو گھر سے قبرستان تک لے جانے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے ۔ شرپسندوں کی جانب سے صورتحال کا غلط فائدہ اٹھانے کا خدشہ تھا۔