میدک ضلع کے قیام کی دسویں یوم تاسیس تقریب

   

چھ دہوں کی جدوجہد کے بعد میدک کو علیحدہ ضلع کا درجہ ملا: پدما دیویندر ریڈی
میدک۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع کے قیام کے دس سال مکمل ہونے پر بی آر ایس کی جانب سے ہفتہ کی شب میدک شہر میں مشعل بردار ریالی نکالی گئی۔ سابق ڈپٹی اسپیکر اور بی آر ایس ضلع صدر ایم پدما دیویندر ریڈی کی قیادت میں منعقدہ اس ریالی میں پارٹی قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کرسٹل گارڈن سے آر ٹی سی ڈپو تک نکالی گئی ۔اس موقع پر پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے میدک کے عوام کی چھ دہائیوں پر محیط دیرینہ خواہش کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میدک کے نام سے ضلع موجود ہونے کے باوجود ضلع کا انتظام سنگاریڈی سے چلایا جاتا تھا اور معمولی کاموں کے لیے بھی عوام کو سنگاریڈی جانا پڑتا تھا۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد اضلاع کی ازسرنو تشکیل کے دوران 11 اکتوبر 2016 کو میدک کو علحدہ ضلع کا درجہ دیا گیا۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ان کی میدک اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کے دوران ضلع کا قیام ان کی سیاسی زندگی کا ناقابل فراموش کارنامہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر ایس حکومت کے دور میں انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ آفس کامپلکس، ضلع پولیس دفتر، سرکاری میڈیکل کالج اور مدراینڈ چائیلڈ ہسپتال،میڈیکل کالج کی منظوری کے سمیت مختلف سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے۔ بی آر ایس قائدین نے الزام عائد کیا کہ موجودہ کانگریس حکومت میدک ضلع کی ترقی کو نظرانداز کررہی ہے۔ نرساپور کی رکن اسمبلی سنییتا لکشما ریڈی، رکن قانون ساز کونسل یادا ریڈی اور سابق رکن قانون ساز کونسل شیری سبھاش ریڈی،بٹی جگپتی،ملکارجن گوڑ نے کہا کہ علحدہ ضلع کا قیام عوام کی طویل جدوجہد اور خواہشات کا اعتراف ہے۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد کی سابق صدر ہیملتا شیکھر گوڑ، ، لنگاریڈی۔ کرشنا ریڈی، گنگا نریندر، ٹاؤن پارٹی کنوینر ماملاانجنیلو، کونسلرس زبیر احمد، خواجہ سہیل محی الدین اور دیپک کمار کے علاوہ سابق کونسلرس،ایم لکشمی،چندراکلا، جیون راؤایڈوکیٹ میدک اور نرساپور اسمبلی حلقوں سے بی آر ایس کے قائدین و کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔