میدک میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ

   

میدک15 / اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر /ڈسٹرکٹ کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ چونکہ عام انتخابات 2023 کے انتخابی ضابطہ لاگو ہوچکا ہے، اس لیے عہدیداروں کو اپنے فرائض انتخابی قواعد کے مطابق انجام دینے چاہئے ۔انھوں نے انتخابی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر ہفتہ کو پاپنا پیٹ منڈل کے ، ملم پیٹ گاؤں کے PS 6 اور 7 پولنگ مراکز کا معائنہ کیا گیا۔ پولنگ سینٹر کی سہولیات (AMF)، فارم 12 ڈی، ای، رول کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو گھر گھر ووٹنگ کا موقع دیا جائے گا جو پولنگ اسٹیشن آکر ووٹ ڈالنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ا سٹیشنوں پر آنے اور ووٹ ڈالنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو پی ایس میں انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ووٹرز کے لیے وہیل چیئر ریمپ اور سہولیات کا انتظام کیا جائے انھوں نے کہا کہ سدرن سرٹیفکیٹ ہونہ رکھنے والو کو بھی یہ موقع دیا جائیگا۔ بعد میں، ضلع کلکٹر نے مچاورم ایف ایس ٹی ٹیموں کے ذریعہ گاڑیوں کی چیکنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا، اور کہا کہ معائنہ کے دوران 50 ہزار روپے، اس سے زیادہ نقد، دس ہزار روپے سامان کی شکل میں، اور اس سے زیادہ قیمتی سامان۔ ضبط کر کے ڈسٹرکٹ ٹریژری آفس کے حوالے کر دیا جائے۔