میدک میں عنقریب مخدوم بھون کی تعمیر

   

ایفکو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی کا تیقن ، کل ہند مشاعرہ کا انعقاد
میدک۔26 / اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کی مسلم شادی خانہ میں تلنگان راشٹریہ سمیتی میدک ٹاؤن کے زیر اہتمام۔ کل ہند مشاعرہ بانی انجمن محبان اردو متحدہ ضلع میدک جناب سید مسکین احمد کی صدارت میں 25 اکتوبر کی شب منعقد ہوا۔اسمیں جناب ایم دیویندرریڈی ایڈوکیٹ آئی ایف ایف سی او ڈائرکٹر۔ صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر چندرا پال صدر نشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی میدک مسٹر بٹی جگپتی۔ مولانا محمد جاوید علی حسامی کی شرکت ہوئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی جناب دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک ٹاؤن میں عنقریب مخدوم محی الدین بھون تعمیر کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ اردو زبان کے فروغ میں مشاعرے کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور اس کے انعقاد سے ہم سب کی زہینی تفریح بھی ہوسکتی ہے۔مشاعرے کا آغاز ممتاز شاعر سرور کمال نے نعت پاک سے شروع کرتے ہوے اپنا کلام پیش کیا۔نظامت کے فرائض مشہور شاعر جناب محمد اسماعیل نظر نے پر جوش انداز میں چلاتے ہوے شاعروں کی خوب پذیرائی کی ۔اس مشاعرے میں ملک کے نامور شعراء ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی۔انورامان اکبرآبادی۔سرور کمال جھانسی۔محترمہ شمیم کوثرآگرہ۔ٹپیکل جگتیالی، چچاپالموری ، شکیل حیدرکانپوری ،لطیف الدین لطیف ،کوکب زکی اور بیلن نظام آبادی نے اپنا خوبصورت کلام پیش کرتے ہوے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور خوب داد سمیٹاء۔ جناب زبیر مہیتاب نے اپنے ابتداء کلمات میں تمام شعراء کا خیر مقدم کیا۔جناب محمد سمیع الدین کونسلر بلدیہ میدک۔محمد مجیب الدین صدر میدک ٹاؤن ٹی آر ایس اور سید عمر محی الدین یوتھ قائد نے تمام مہمانوں اور معزز شرکاء کا استقبال کیا۔اس موقع پر قائدین ٹی آر ایس مسز صابر حسینی۔محمد غفار محمد فاروق سید صادق۔ محمد عامر ،محمد عارف حسین اور وسنت راج ، جئے راج ،عارف امجد ، جی کرشنا احمد محی الدین تمیز کے علاؤہ سامعین کی کثیر تعداد شریک تھی۔خواتین کا بھی علحیدہ نظم رکھا گیا تھا۔