میدک میں کورونا کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

   

عوامی صحت عامہ کو اولین ترجیح دیں ، ضلع کلکٹر کا عہدیداروں سے خطاب

میدک : ضلع میدک میں کووڈ ۔19 کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی اقدامات ناگزیر ہے ۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار اور میڈیکل عملہ کو متحرک ہونا ہوگا ۔ عوامی صحت عامہ کو اولین ترجیح دینا ہوگا ۔ میدک ضلع انچارج کلکٹر مسٹر وینکٹ رام ریڈی بحیثیت انچارج اپنی زائد ذمہ داری کا چارج لینے کے بعد ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایڈیشنل کلکٹر اور دیگر متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع میدک کے منڈلوں سے متعلق تفصیلات حاصل کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیموں ، جاری ترقیاتی کاموں کا مکمل جائزہ بھی لیا ۔ انہوں نے ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وینکٹیشورلو کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ دواخانہ کو کورونا ٹسٹ کیلئے آنے والے افراد کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے اور اطمینان بخش علاج کرنے کی ہدایت دی ۔ ٹسٹ کیلئے ضرورت کے مطابق کٹس رکھنے کی ہدایت بھی دی ۔ کلکٹر انچارج مسٹر ریڈی نے کہا کہ کسانوں کی سہولت کیلئے گرام پنچایتوں میں وشنو ویدیکا بینڈس کی تعمیرات کو جنگی خطوط پر مکل کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر مسٹر ناگیش ،ضلع پنچایت آفیسر مسٹر ہنوک ، ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر سرینواس و دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار مسرز دیویا ، جئے راج ، شیام پرکاش ، ارونا ، وینکٹیشورلو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔