میدک ڈسٹرکٹ لائبریری کی جدید عمارت کیلئےرقمی اجرائی پر اظہار تشکر

   

میدک۔23نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ڈسٹرکٹ سنٹرل لائبریری کی جدید عمارت کی تعمیر کیلئے منظور شدہ ڈھائی کروڑ میں سے سر دست ایک کروڑ کی اجراء کیلئے اسٹیٹ سنٹرل لائبریریز آفیسر کو ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے ہدایت جاری کی۔واضح رہے کہ میدک ضلع لائبریریز کے صدر نشین چندرا گوڑ نے بجٹ کی اجرائی سے متعلق نمائندگی کی تھی۔ جس پر فوری مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوے ہریش راؤ کی جانب سے رقم اجراء کرنے پر صدر نشین لائبریریز میدک چندرا گوڑ نے نرساپورکے رکن اسمبلی ایچ مدن ریڈی کے ہمراہ ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ سے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی کے ذریعہ شکریہ کا اظہار کیا۔وزیر فینانس نے نومبر کی 13 تا 20 ضلع میدک میں قومی ہفتہ لائبریری کے شاندار انعقاد پر چندرا گوڑ کی ستائش کی اور مبارکباد پیش کی۔