میدک : کانگریس امیدوار ڈاکٹر روہت کی انتخابی ریالی

   

میدک /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس امیدوار ڈاکٹر مائنم پلی ہنمنت راؤ نے اپنی انتخابی مہم کی آخری کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوجاؤں گا ۔ میری جیت ہوگی اور مجھے ٹکٹ دینے کی مخالفت کرنے والے قائد ہریش راؤ کی یاد ہوگی ۔ میدک کے سی ایس آئی گراؤنڈ سے ٹاون کے محبوب باغ چوراہے تک انتخابی ریالی نکالی گئی ۔ جس میں ہزاروں کی عوام نے شرکت کی ۔ جو کانگریس زندہ باد ، مائنم پلی زندہ باد اور ریونت ریڈی زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔ محبوب باغ ایکس وے سے یہ ریالی رام داس ایکس وے پہونچی جہاں مسٹر مائنم پلی نے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس ریالی میں مقامی قائدین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

میدک: کانگریس امیدوار پر رقم تقسیم کرنے کی اطلاع غیر درست
میدک29 / نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع سپرنٹینڈنٹ آف پولیس پی روہنی پریہ درشنی کے مطابق ایک اطلاع پر کہ ضلع میدک کے نارسنگی منڈل کے زپتی شیونور کے مقام پر واقع کانگریس قائد کے فارم ہاؤز پر رقم کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ پولیس حرکت میں آتے ہوئے FST ٹیم نے دھاوا کیا۔پورا فارم ہاؤز چیک کیا گیا اور موجود واچ مین سے بھی تفتیش کی گئی ۔لیکن دوبارہ تنقیح کوئی نقدی پائی نہیں گئی یہ اطلاع غیر درست پائی گئی۔