’میرا بیٹا ملزم نہیں ، ہم کورٹ جائیں گے للت جھا کے والد کا بیان

   

نئی دہلی: ان دنوں پولیس پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں نقب لگانے کی واردات کے ماسٹر مائنڈ للت جھا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ للت جھا کے ساتھ اس معاملے میں ملوث دیگر ملزمان سے بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔ دریں اثنا، للت جھا کے والد دیوآنند جھا نے کہا کہ ان کا بیٹا ملزم نہیں ہے اور وہ اسے ملزم بنانے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ خیال رہے کہ للت جھا کے والدین پہلے کولکاتا میں رہتے تھے لیکن ان دنوں وہ دربھنگہ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں آئے ہوئے ہیں۔دیوآنند جھا نے کہا ’’میرا بیٹا بہت اچھا لڑکا ہے۔ وہ سب کی مدد کرتا تھا۔ وہ بی اے پاس پاس ہے اور اسے انعام بھی ملا تھا۔ للت کوچنگ سینٹر میں پڑھایا کرتا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا۔