میرٹھ میں این آئی اے چھاپہ ، دو گھروںسے اسلحہ برآمد

   

میرٹھ : یوپی کے میرٹھ کے کٹھور میں کارروائی کرتے ہوئے این آئی اے نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران این آئی نے دو لوگوں کے پاس سے مبینہ طور پر بڑی مقدار میں پستول اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس اس معاملہ میں کسی قسم کی معلومات سے انکار کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ این آئی اے نے رات سے کٹھور تھانہ علاقہ کے رادھنا گاؤں میں ڈیرے ڈال رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق کٹھور تھانہ علاقہ میں منگل کو کارروائی کرتے ہوئے رادھنا گاؤں میں خلافت اور بھورے نامی دو شخص کے گھر پر صبح 3 بجے اور دوپہر 1 بجے چھاپہ مارا۔ بتایا گیا کہ این آئی اے نے دونوں ملزمان کو مفرور پایا،لیکن ان کے گھروں سے مبینہ طور پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں نیم ساختہ پستول اور دستی بم ملے ہیں۔ خیال رہے کہ میرٹھ ہمیشہ اسلحہ کی فراہمی کے معاملے میں این آئی اے کے نشانے پر رہتا ہے۔