میرٹھ ۔ میرٹھ میں لساڑی گیٹ علاقہ میں پیر کی رات رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے جب کہ دیگر سات افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ملبہ کے نیچے پھنسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، حالانکہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 10 افراد ملبہ کے اندر دبے ہوئے ہیں۔