میری توہین کرنے گرفتاری : چدمبرم راکشیس ظاہر کرنا حکومت کا مقصد : خاندان

   

نئی دہلی ؍ چینائی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے جو سی بی آئی کی تحویل میں ہیں، آج سپریم کورٹ کے اجلاس پر کہاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اُنھیں توہین کرنے کے لئے گرفتار کرنا چاہتی تھی۔ اُن کے ارکان خاندان نے کہاکہ حکومت کا مقصد چدمبرم کو راکشیس کے طور پر پیش کرنا ہے۔