میری راج ٹھاکرے سے ملاقات نہیں ہوئی، اتحاد خارج از امکان فڈنویس کا بیان

   

ممبئی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس نے آج تردید کی کہ مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال راج ٹھاکرے کے ساتھ اتحاد کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر فڈنویس نے کہا کہ ان کی پارٹی اور ایم این ایس کی کوئی نظریاتی قربت نہیں ہے۔یہاں ایک تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ وہ (ایم این ایس) ہم سے مختلف آئیڈیالوجی کو مانتے ہیں۔ بی جے پی نیشنل پارٹی ہے اور وہ مختلف علاقائی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔ راج کے ساتھ فی الحال اتحاد کا ارادہ نہیں۔