تل ابیب : اسرائیل کے انتہائی متعصب وزیر خزانہ بزالل سموٹرچ نے فلسطین کے شہر حوارہ سے متعلق بیان کے بارے میں کہا ہے کہ ” میری زبان پھِسل گئی تھی”۔متعدد ممالک کے ردعمل کے بعد سموٹرچ نے فلسطینیوں کی نسلی صفائی کے بارے میں بیانات کے معاملے میں پس قدمی اختیار کر لی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ”حوارہ کو کرّہ ارض سے مِٹ جانا چاہیے” ایک ایسا بیان ہے جو میں نے انتہائی جذباتی حالت میں جاری کیا ہے اور بیان کے لئے غلط الفاظ کا انتخاب کیا ہے”۔سموٹرچ نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں اور ان کے گھروں پر حملے ”دہشتگردی” نہیں ”خطرناک قومی جُرم ” ہیں۔