مشتبہ قاتل نے انسٹاگرام پر ویڈیو ڈال دی، تلگو زبان میں اظہار خوشی
حیدرآباد ۔21 ۔ جولائی (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ میر پیٹ میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا ۔ رات دیر گئے پیش آئی یہ واردات علاقہ میں خوف و سنسنی کا سبب بن گئی جہاں سوری نامی ایک بدنام زمانہ تڑی پار مجرم روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانی خصومت اور بھائی بہن کے قتل کا بدلہ لینے سوری کا قتل کیا گیا ۔ مشتبہ قاتل افروز نے انسٹگرام پر ویڈیو بھی جاری کردی اور اپنے ساتھی چنٹی اور دیگر کو تلگو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے اپنی کارروائی پر خوشی ظاہر کر رہا تھا اور اس کے ساتھی بھی اس کی اس حرکت پر مسرت کا اظہار کر رہے تھے ۔ افروز کے ساتھ اس ویڈیو میں اس کا ایک ساتھی بھی دیکھا گیا۔ افروز نے لائیو جاری کردہ ویڈیو میں جو وائرل ہوا ہے ، اپنے ساتھی ایشور سے بات کر رہا تھا۔ ایشور نے افروز کے اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ یقین تھا کہ تو کچھ ایسا کرے گا اور ڈی ایس آر کا معاملہ ختم، تاہم افروز کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک بندوق تھامے مافیا روڈی شیٹر سوری کو پولیس نے شہر بدر بھی کیا تھا ۔ حیدرآباد ۔ ملکاجگیری اور ورنگل پولیس کمشنریٹ میں اس کے خلاف کئی فوجداری مقدمات پائے جاتے ہیں۔ سوری نے افروز کے بھائی سلمان اور اس کی بہن کا قتل کیا تھا ۔ سوری نے افروز اور سلمان کی بہن سے لو میاریج کیا تھا اور شبہ کی بنیاد پر بیوی کا قتل کردیا اور اس کے بعد افروز کے بھائی سلمان کو بھی ہلاک کردیا تھا ۔ بھائی اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے افروز نے منصوبہ تیار کیا اور سوری سے دوستی کرلی تھی۔ کل رات جب سوری دوسری بیوی کے بھائی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کیلئے ٹی کے آر کالج کے قریب پہنچا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق افروز نے پہلے سوری پر ریسر سے وار کیا اور پھر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ پولیس میر پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔عi/k/