میر پیٹ میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) سیندھی کے نشہ کی عادی ایک خاتون نے زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس میرپیٹ کے مطابق 48 سالہ تلسی جو میرپیٹ علاقہ کے ساکن سرینو کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے جاروپ کش بتائی گئی ہے ۔ تلسی کثرت سے سیندھی نوش کرتی تھی جو گذشتہ چند روز سے درد شکم سے پریشان تھی اور اس نے زندگی سے بے زار ہوکر پھانسی لے لی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
بلندی سے گرکر زخمی ہونے والے شخص کی علاج کے دوران موت
حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) ناگول کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ ناگول پولیس کے مطابق 40 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ناگول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس کا تعلق ونپرتی سے تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ وینکٹیش پہلی منزل پرچھت کیلئے لگائے سامان کو منتقل کرنے کے کام میں مصروف تھا کہ پہلی منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران 12 فروری کی شام فوت ہوگیا ۔ ناگول پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع