میزائل ریسرچ سنٹر پر اسرائیلی حملہ کا اعتراف

   

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے مقرب ہفت روزہ جریدے صبح صادق کی تازہ اشاعت میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے “خود کفالت جہاد ریسرچ سینٹر’’ میں 26 ستمبر کو ہوا دھماکہ جسے پہلے آگ لگنے کی وجہ سے قرار دیا گیا تھا درحقیقت “اسرائیل کی حکمت عملی” کے مطابق ایک ’’حملہ ‘‘تھا۔جریدے کے مطابق اس حملے کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا تھا۔یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاسداران انقلاب کے قریبی خبر رساں اداروں نے ایرانی فوج کے تعلقات عامہ کا حوالہ دیتے ہوئے اس سے قبل 27 ستمبر کو اطلاع دی تھی کہ مرکز کے دو ملازمین مرتضیٰ کریمی اور حسین عابدی مارے گئے اور مرکز میں آگ لگنے سے ایک زخمی ہوا ہے۔