میزائیل حملے کی تیاری تھی بھارت ۔ پاک‘ امریکہ نے روکاتھا۔

,

   

پلواماں میں سی آر پی ایف قافلے پر دہشت گردانہ خود کش حملہ ‘ پھر جواب میں بالاکوٹ میں جیش کے سب سے بڑے دہشت گرد ٹھکانے کوانڈین ائیرفورس کی جانب سے تباہ کئے جانے کے بعد بھارت ا ور پاکستان ایک وقت جنگ کی قریب آگئے تھے

۔دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر میزائل داغنے کی دھمکیاں دی تھیں ‘ لیکن امریکہ کی مداخلت کے بعد بڑی جنگ کا خطرہ روک گیا۔ یہ سنسنی خیز دعوی ایک نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کیاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایک وقت بھارت نے پاکستان کے اندر دہشت گرد ٹھکانوں پر کام سے کم چھ میزائیل داغنے کی دھمکی دی ۔ جواب میں اسلام آباد نے بھی ’’ تین گنا زیادہ‘‘ میزائیل داغنے کی دھمکی دی تھی ۔

ذرائع نے بتایا کہ تب دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیاں ایک دوسرے کے رابطے میں تھیں اور اب بھی رابطے میں ہیں۔

این ایس اے اجیب دوال نے 27فبروری کی رات کو ائی ایس ائی کے چیف آسیام منیر کو فون کردوٹوک کہا تھا کہ ابھینند کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کے باوجود بھی بھارت دہشت گردوں کے خلاف اپنی کاروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔وہیں کشیدگی دور کرنے میں امریکہ کے خارجی وزیر مائیک پامپو نے بھی کافی اہم رول ادا کیا۔