نئی دہلی: نیشنل ہیلتھ اتھارٹی(این ایچ اے ) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت ‘100مائیکرو سائٹس اسکیم’کی شروعات میزورم کی راجدھانی آئزول سے کر دی ہے ۔مرکزی وزرائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کویہاں بتایا کہ اے بی ڈی ایم مائیکرو سائٹس کی شروعات کرنے والا میزورم پہلا ریاست بن گیا ہے ۔ اس کے تحت علاقے میں پرائیویٹ کلینکس، چھوٹے اسپتالوں اور لیبارٹری سمیت تمام صحت کی سہولیات کو اے بی ڈی ا یم کے دائرے میں لایا جائے گا اور مریضوں کو ڈیجیٹل صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔
گوا یونیورسٹی اختراع اور جدت طرازی کو فروغ دے رہی ہے :دروپدی مرمو
گوا : صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج کو گوا کے راج بھون میں گوا یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 34ویں تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج کی دنیا میں ٹیکنالوجی اور اختراع ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گوا یونیورسٹی اختراع اور جدت طرازی کو فروغ دے رہی ہے ۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس جیسے شعبوں میں عالمی نوعیت کی صلاحیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔