میشلاوباما ،ٹرمپ کی حلف برداری کے دوران روئی تھیں

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ میشل اوباما نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی بطور صدر تقریب حلف برداری میں 30 منٹ سے زائد تک روتی رہی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میشل اوباما نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں بارک اوباما کے دور پر روشنی ڈالی اور آخری مرتبہ وہاں سے جانے سے متعلق بھی گفتگو کی۔مشیل اوباما نے کہا کہ وہ دن کئی حوالوں سے جذباتی تھا، ہم وہ گھر چھوڑ رہے تھے جہاں پر 8 سال سے رہ رہے تھے، ہمارے بچے اسی گھر کو پہچانتے تھے۔ سابق خاتون اول نے کہا کہ ہم نے زیادہ وقت وائٹ ہاؤس میں گزارا، اس دن ہم وہاں موجود لوگوں اور کام کرنے والوں کو الوداع کہہ رہے تھے جنہوں نے اس دوران ہماری مدد کی۔انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد جب جہاز میں سوار ہوئی اور اس کے دروازے بند ہوئے تو میں نے رونا شروع کردیا اور میں 30 منٹ تک روتی رہی۔یاد رہے کہ بارک اوباما 2009ء سے 2017 تک امریکہ کے صدر رہے جس کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ 2017ء سے 2021ء تک امریکہ کے صدر رہے۔