میلادالنبیؐ پر عوام کو صدرجمہوریہ کی مبارکباد

,

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے پیر کو عوام بالخصوص مسلمانوں کو میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ پیغمبر حضرت محمد صلعم کی زندگی اور ان کے نظریات سے تحریک حاصل کریں۔ راشٹرپتی بھون کے ایک بیان میں کہا گیا کہ میلاد کے پرمسرت موقع پر صدرنے مسلم بھائیوں بہنوںکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔