میونسپل آفیسر کے گھر پر چھاپہ کروڑوں کی جائیداد کا انکشاف

   

اندور: اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے آج مدھیہ پردیش کے اندور میں میونسپل کارپوریشن کے ایک اسسٹنٹ ریونیو آفیسر کے گھر اور اس کے کنبہ کے افراد کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا اور کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کا پتہ لگایا۔ تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کا امکان ہے ۔ای او ڈبلیو کے سرکاری ذرائع کے مطابق، اندور میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ ریونیو آفیسر راجیش پرمار کے خلاف بدعنوانی کے ذریعے کروڑوں روپے کے غیر متناسب اثاثے حاصل کرنے کی شکایت کی تصدیق کے بعد، شکایت میں لگائے گئے الزامات بادی النظر میں درست پائے گئے ۔ جس پر ملزمان کے خلاف مختلف دفعات اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔