میٹرو ریل میں خواتین کو پیپر اسپرے رکھنے کی اجازت

,

   

حیدرآباد: خواتین و لڑکیوں پر بڑھتے مظالم و عصمت ریزیوں کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل انتظامیہ نے اعلان کیا کہ خواتین کو میٹرو ریل میں سفرکے دوران اپنی حفاظت کیلئے پیپر اسپرے (مرچ پاؤڈر اسپرے) رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے میٹرو ریل میں پیپر اسپرے رکھنے کی ہم اجازت دیتے ہیں۔

YouTube video

اس سے قبل پیپر اسپرے فائر سیفٹی کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن اب دی جارہی ہے۔ حالانکہ وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا اورریاست میں خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔