میٹرو ریل کا دوسرا مرحلہ، چیف منسٹر آج سنگ بنیاد رکھیں گے

,

   

ایر پورٹ کے قریب میٹرو ریل 2.5کلو میٹر تک انڈر گراؤنڈ رہے گی

حیدرآباد۔/8ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر آج حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کے توسیعی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شمس آباد ایر پورٹ کے قریب 2.5 کلو میٹر تک میٹرو لائن انڈر گراؤنڈ رہے گی۔ میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جمعہ 9 ڈسمبر کو صبح 10 بجے مائینڈ اسپیس کے پاس میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ مائینڈ اسپیس تا شمس آباد ایرپورٹ میٹرو لائن تعمیر کی جارہی ہے۔ یہ کام آئندہ تین سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ 27.5 کلو میٹر ایلیویٹیڈ کوریڈور میں بائیو ڈائیورسٹی کے پاس موجود دو فلائی اوورس پر سے میٹرو ریل دوڑے گی۔ ایرپورٹ کے پاس 2.5 کلو میٹر لائن زیر زمین رہے گی اور وہاں انڈر گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل زیادہ سے زیادہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلے گی۔ 31 کلو میٹر کا فاصلہ 26 منٹ میں طئے کیا جائے گا۔ اس کے اوقات میں ہر 8 منٹ میں ایک ٹرین ایر پورٹ تک چلائی جائے گی اورمسافروں کا ہجوم نہ ہونے کے اوقات میں 20 منٹ میں ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ مستقبل میں ڈھائی تا 5 منٹ میں ایک ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے درگم اسٹیشن پر ہی چیک ان ۔ اور سامان کی چیکنگ کی جائے گی۔ن