بنگلور و۔ میٹرو ٹرینیں کئی شہروں میں لائف لائن کی طرح کام کرتی ہیں۔ تیز رفتاری سے چلنے والی یہ ٹرینیں روزانہ لاکھوں مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچاتی ہیں، اس لیے اگر ان میں کوئی خرابی ہوتی ہے تو اس کا اندازہ لوگوں کو ہونے والی شدید پریشانی سے لگایا جاسکتا ہے۔ اگرچہ میٹرو کو کافی محفوظ سمجھا جاتا ہے لیکن بعض اوقات اس میں کچھ تکنیکی خامیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ تازہ ترین معاملہ بنگلوروکرناٹک کا ہے۔ میٹرو یہاں ایک اسٹیشن پر رکی۔ مسافر اترنے کے لیے تیار تھے لیکن ٹرین کا دروازہ نہیں کھلا۔ مسافر تقریباً دوگھنٹے تک اندر پھنسے رہے۔ صبح کام پر جانے والے میٹرو مسافروں کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تکنیکی خرابی کے باعث پرپل لائن کا میٹرو روٹ تبدیل کر دیاگیا۔