میڈیا جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکے: نائب صدر جمہوریہ

,

   

نئی دہلی: بھارت کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو قومی یوم صحافت کے موقع پر میڈیا والوں کو مبارکباد دی اور ان سے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں پر روک لگانے کی اپیل کی اور کہا کہ صحت مند جمہوریت کیلئے منصفانہ اور مستند معلومات ضروری ہے۔ٹویٹس کی ایک سیریز میں نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ قومی یوم صحافت کے موقع پر میڈیا سے وابستہ تمام دوستوں کو دلی مبارکباد۔ عوام کو درست، غیر جانبدارانہ، مستند اور بروقت معلومات سے آگاہ کرنے میں آپ کا اہم کردار ہے، جو کہ صحت مند جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکے۔ سوشل میڈیا کو معاشرے میں اتحاد، ہم آہنگی اور بیداری بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے