میڈیکل انشورنس اسکام سپرنٹنڈنٹ سطح کا عہدیدار گرفتار

   

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) اے سی بی کے عہدیداروں نے میڈیکل انشورنس اسکام میں انشورنس میڈیکل سرویس کی ڈائرکٹر ڈاکٹر ویویکارانی کی بدعنوانیوں میں معاون و مددگار سپرنٹنڈنٹ سطح کے عہدیدار کے ویرانی کو اے سی پی نے گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ عہدیدار مختلف فارماسوٹیکل کمپنیوں سے رشوت کی رقم کو حاصل کرتے ہوئے پی ایم جے جویلرز کے حوالے کرتا تھا اور یہ سب ویویکارانی کی ایما اور اس کی ہدایت پر کیا کرتا تھا ۔ فارماسٹیکل کمپنیوں کو خریداری کی اجازت کے ساتھ ساتھ ان کے بلوں کی منظوری جس کے ذریعہ ادویات خریدے گئے کو منظوری دینے کیلئے بڑے پیمانے پر رشوت حاصل کی جاتی تھی ۔ 6 لاکھ روپئے ایک مرتبہ اور تین لاکھ 15 ہزار روپئے ایک مرتبہ اس طرح کئی مرتبہ مختلف انداز میں رشوت لی گئی ۔