میڈیکل اور ڈینٹل امتحانات کے التوا سے ہائی کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد۔ 19 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے پی جی میڈیکل اور ڈینٹل امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت سے انکار کردیا۔ یہ امتحانات کل سے شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کی ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے کالونی نارائن رائو میڈیکل یونیورسٹی کو ہدایت دی کہ ایسے امیدوار جنہوں نے امتحان میں حصہ نہیں لیا انہیں سپلیمنٹری امتحان لکھنے پر ریگولر امیدوار کے طور پر شمار کیا جائے۔ عدالت نے کورونا وائرس کے پیش نظر امتحانات کے انعقاد میں تمام تر احتیاطی قدم اٹھانے حکومت کو ہدایت دی۔