میڈیکل کالجس کے لیے فنڈس خرچ نہیں کئے گئے : سی اے جی

   

پی جی نشستوں میں اضافہ کے لیے مرکزی اسکیم ، تلنگانہ میں ناکام
حیدرآباد :۔ پوسٹ گریجویٹ نشستوں میں اضافہ کے لیے ریاست کے گورنمنٹ میڈیکل کالجس کو اپ گریڈ اور مضبوط کرنے سے متعلق مرکز کی اسپانسر اسکیم تلنگانہ میں ناکام ہے کیوں کہ اس سے متعلق فنڈس کا اس پراجکٹ کے لیے استعمال نہیں کیا گیا ۔ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا نے اس کی رپورٹ میں یہ بات کہی اور کہا کہ 2008 میں شروع کی گئی اس اسکیم میں عثمانیہ ، گاندھی اور کاکتیہ میڈیکل کالجس میں پوسٹ گریجویٹ نشستوں کی تعداد میں اضافہ پر توجہ دی گئی اور ان میں انفراسٹرکچر سہولتوں میں اضافہ پر توجہ دی گئی تھی ۔ مرکزی حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں ملٹی ڈسپلنری ریسرچ یونٹس قائم کرنے کے لیے جون 2013 میں ایک اور اسکیم شروع کی تھی تاکہ غیر متعدی امراض کے سلسلہ میں ریسرچ شروع کیا جائے اور ان کی انفراسٹرکچر سہولتوں میں کمی کو پورا کیا جائے ۔ لیکن عثمانیہ اور گاندھی میڈیکل کالجس کے لیے منظورہ یہ یونٹس شروع نہیں ہوئے کیوں کہ اس میں مرکزی حکومت کے ٹائم شیڈول کے مطابق لازمی امور کو پورا نہیں کیا گیا اور فنڈس جاری نہیں ہوئے ۔۔