میڈیکل کالج میں ریاگنگ پر 7طلبہ معطل

   

جگدلپور : چھتیس گڑھ کے بستر زون میں واقع دیمراپال میڈیکل کالج میں ریگنگ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے اور اس معاملے میں سات طلبہ کو ایک سال کے لیے معطل کردیا گیا ہے ۔کالج کے ڈین ڈاکٹر یو ایس پائیکرا نے بتایا کہ 8 اگست کی رات کچھ سینئر طلباء اپنے جونیئر طلبہ کو ریگنگ کر رہے تھے ۔ سینئر طلباء نے جونیئر طلباء کو مارا پیٹا بھی۔ ایک جونیئر طالب علم نے اینٹی ریگنگ سینٹرل کمیٹی (دہلی) کو ریگنگ کے معاملے سے متعلق آن لائن شکایت کی۔ اس کے بعد میڈیکل کالج انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ طلباء کے خلاف کارروائی کرے ۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج کی اینٹی ریگنگ کمیٹی نے اس معاملے کی تفتیش کی ہے اور جرم ثابت ہونے پر کالج کے سات طلباء کو کل ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔