میڈی گڈہ کے 3 پلرس کی مرمت و کوفر ڈیم کی تعمیر

   

بیاریج کے تعمیراتی کنٹراکٹرس اپنے خرچ پر کام کرنے کیلئے تیار
حیدرآباد۔18اپریل(سیاست نیوز) میدی گڈہ بیاریج کے تین متاثرہ پلرس کی مرمت اور اس مقام پر کوفر ڈیم کی تعمیر کیلئے میدی گڈہ کنٹراکٹرس نے کہا کہ وہ اپنے خرچ پر متاثرہ پلرس کی مرمت کے علاوہ اسے بچانے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ ایل اینڈ ٹی کمپنی جس نے میدی گڈہ بیاریج کی تعمیر کا کام مکمل کیا ہے اب تک دراڑ آئے پلرس کی تعمیر کیلئے حکومت سے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن اب اپنے خرچ پر اس کی تعمیر و مرمت کے علاوہ کوفر ڈیم کی تعمیر پر رضامندی ظاہر کر رہی ہے۔عہدیداروں کے مطابق کمپنی نے میدی گڈہ بیاریج کے تین پلرس 19,20اور 21 کے اطراف کوفر ڈیم کی تعمیر کے ذریعہ اسے محفوظ بنانے کا تیقن دیا ہے ۔ کہا جا رہاہے اب تک کمپنی سے کہا جا رہاتھا کہ حکومت کے ڈیزائن کے مطابق بیاریج کی تعمیر کی گئی تھی اور اس بیاریج میں نقائص کیلئے حکومت ذمہ دارہے اسی لئے حکومت کو کوفرڈیم کی تعمیر کے اخراجات برداشت کرنے ہونگے ۔ کمپنی کے موقف کو حکومت نے سے تسلیم کرنے سے انکار کرکے واضح کردیا کہ معاہدہ کے مطابق ایل اینڈ ٹی کمپنی کو اسے یہ اخراجات برداشت کرنے ہونگے۔ اس کے بعد ایل اینڈ ٹی کمپنی نے اور آمادگی ظاہر کی کہ وہ اپنے اخراجات پر ان مرمتی کاموں کو انجام دیگی ۔ کوفر ڈیم کی تعمیر کے بعد میدی گڈہ بیاریج کو شروع کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کے سخت موقف کے بعد ایل اینڈ ٹی کمپنی نے اپنے موقف کو تبدیل کرکے متاثرہ پلرس کی تعمیر و مرمت اپنے خرچ پر کرنے رضامندی ظاہر کی ہے۔3