میڑپلی میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش ، خاطی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 2اکٹوبر ( سیاست نیوز) مقامی عوام کی چوکسی نے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کو ناکام بنادیا اور خاطی بدقماش کو پیٹ پیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ میڑپلی پولیس حدود رچہ کنڈہ میں یہ واقعہ منظر عام پر آیا ۔ ملکارجن نگر علاقہ میں واقع ایک جم میں 7سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جم میں کام کرنے والے بدقماش نے لڑکی کو اپنی باتوں کا شکار بنایا اور جم میں لے گیا ۔ اس وقت جم میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ اس بدقماش نے لڑکی کو مبینہ طور پر عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ بچی کو جم کے ملازم کے ساتھ دیکھ کر بچی کی والدہ کو شبہ ہوا اور اس بچی کی والدہ نے مقامی افراد کی مدد سے اپنی بچی کو بچالیا۔ ع