میڑچل اور پنجہ گٹہ میں سڑک حادثات ، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) میڑچل اور پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ضلع محبوب نگر کے مڈبل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 35 سالہ محمد شریف فوت ہوگیا ۔شریف بوئن پلی مڈبل علاقہ کے ساکن محمد بابا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے چکن سنٹر چلایا کرتا تھا 4 جنوری کو شریف اپنی کار میں جارہا تھا کہ شریف کی کار ایک گاڑی سے ٹکرا گئی اور شریف شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کا علاج نمس ہاسپٹل میں جاری تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 59 سالہ پشپا راجو جو پیشہ سے ڈرائیور بنجارہ ہلز علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا تعلق ریاست کڑپہ سے بتایا گیا ہے ۔ پشپا راجو کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پنجہ گٹہ علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور راجو شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع