میکسیکو میں تلاشی آپریشن میں تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو سٹی کی ریاست جیلسکو میں کھائی سے 45 تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 مئی کو لاپتا ہونے والے 5 مرد اور 2 خواتین کی تلاش کے لیے آپریشن جاری تھا کہ اس دوران 45 تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے۔رپورٹس کے مطابق 120 فْٹ گہری کھائی سے ملنے والے اعضاء مرد اور خواتین دونوں کے ہیں۔رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے تمام افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے اور ان تمام کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ الگ الگ دن کرائی گئی تاہم تفتیش کاروں نے پتا لگایا ہے کہ تمام افراد ایک ہی کال سینٹر میں کام کرتے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کال سینٹر اسی علاقے میں واقع ہے جہاں سے بیگز میں انسانی اعضا ملے ہیں جبکہ فارنسک ماہرین نے ابھی تک متاثرین کی تعداد اور ان کی شناخت کا تعین نہیں کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ کال سینٹر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتا ہے اور حکام کو چرس، خون کے دھبے والا ایک کپڑا اور کچھ دستاویزات ملے ہیں۔