میگھن مارکل تیسری بار امید سے ہیں؟

   

لندن : برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ایک بار پھر والدین بننے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔تاہم میگھن مارکل کو حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک کلب میں شہزادہ ہیری کے ہمراہ آتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہوں نے بیگی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ دونوں اب خاندان کو مزید بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اس سے قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے دو بچے ایک بیٹا آرچی اور ایک بیٹی للیبیٹ ہیں جبکہ میگھن مارکل کی خواہش ہے کہ ان کے یہاں تیسرا بچہ بیٹا ہو۔واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آرہی ہے جب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ونڈسر کیسل میں واقع گھر فروگمور کاٹیج خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔