’’میں اُس کے ساتھ حالت جنگ میں ہوں‘‘

   

عَنْ زَيْدٍ بْنِ أَرْقَمَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : لِعَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِث : أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبْتُمْ، وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمْتُمْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه.
’’حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم سے فرمایا : تم جس سے لڑو گے میں اُس کے ساتھ حالت جنگ میں ہوں اور جس سے تم صلح کرنے والے ہو میں بھی اُس سے صلح کرنے والا ہوں۔‘‘

اہلبیت سے محبت مومن کی پہچان
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلٰي عَنْ أَبيْهِ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : لاَ يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتّٰي أَکُوْنَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ نَفْسِهٖ وَأَهْلِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهٖ وَعِتْرَتِي أَحَبَّ إِلَيْهٖ مِنْ عِتْرَتِهٖ. وَذَاتِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ ذَاتِهٖ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ.
’’حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کی جان سے بھی محبوب تر نہ ہو جاؤں اور میرے اہلِ بیت اسے اس کے اہل خانہ سے محبوب تر نہ ہو جائیں اور میری اولاد اسے اپنی اولاد سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جائے اور میری ذات اسے اپنی ذات سے محبوب تر نہ ہو جائے۔‘‘