میں سکیولر ہوں یا نہیں ، آپ کی تصدیق کی ضرورت نہیں : چیف منسٹر ٹھاکرے

,

   

٭ مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ ممبئی میں شراب خانے اور جوے کے اڈے تو شروع کردیئے گئے ہیں مگر عبادتگاہوں کو کھولنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔ کیا آپ بھی ’’سیکولر‘‘ ہوگئے ہیں؟ جبکہ سیکولرازم سے آپ کو ہمیشہ نفرت رہی۔ کوشیاری نے یہ بھی پوچھا کہ لاک ڈاؤن کا مکمل طور پر اچانک خاتمہ کردینا ٹھیک نہیں جس کا جواب دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میرے ہندوتوا کے نظریہ کو آپ کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔

شردپوار کا وزیراعظم کو مکتوب ، مہاراشٹرا گورنر کیخلاف شکایت
ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر صدمہ اور حیرت ہوئی کہ گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کشوری نے کس قسم کی زبان استعمال کی ہے ۔ گورنر نے چیف منسٹر اودھے ٹھاکرے کو مکتوب لکھ کر غلط الزامات کا استعمال کیا ۔وزیراعظم نریندر مودی کو راست مکتوب لکھتے ہوئے شردپوار نے کہا کہ گورنر کو اظہار خیال کی آزادی ہے ۔لیکن وہ چیف منسٹر مہاراشٹرا کے خلاف غلط رائے رکھتے ہیں ۔ ان کے مکتوب کی زبان بیان کو دیکھتے ہوئے مجھے صدمہ ہوا ۔کانگریس اور این سی پی شیوسینا کے ساتھ کھڑی ہے ۔ گورنر کو محتاط رہنا چاہئیے۔گورنر نے چیف منسٹر مہاراشٹرا سے ان کے سیکولرازم کا سوال اٹھایا تھا ۔