میں کس پارٹی میں ہوں اسپیکر فیصلہ کریں گے: کڈیم سری ہری

   

حیدرآباد۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے کہا کہ وہ کس پارٹی میں ہیں اس کا فیصلہ اسپیکر کریں گے۔ انہیں نوٹس پر جواب دینے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کڈیم سری ہری نے کہا کہ بی آر ایس کی شکایت پر جن 10 ارکان اسمبلی کو اسپیکر اسمبلی نے نوٹس دی ان میں وہ بھی شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے ایک ماہ کی مہلت کی اسپیکر سے اپیل کی تھی جس کو منظوری دے دی۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے ارکان کو کانگریس میں شامل کرنے کا الزام عائد کرنے کا بی آر ایس کو اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ بی آر ایس دور میں کانگریس، تلگودیشم، کمیونسٹ پارٹیوں کے ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل کو بی آر ایس میں شامل کرلیا گیا تھا تب یہ فیصلہ بی آر ایس کیلئے درست تھا، آج غلط نظر آرہا ہے۔ 2