میہول چوکسی پر مودی ملک کو گمراہ کر رہے ہیں : کانگریس

   

نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر اعظم مودی پر میہول چوکسی کے مسئلہ پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ چوکسی نے اپنا ہندوستانی پاسپورٹ واپس کردیا ہے اور اب اس کی ہندوستان واپسی کا امکان نہیں ہے ۔ پارٹی ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چوکسی اب مودی کے مزید دوست نہیں رہ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا پاسپورٹ واپس کردیا ہے ۔ مودی ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔